Entertainment Celebrities پپو یار گانے والے سلمان احمد بھی کورونا کا...

پپو یار گانے والے سلمان احمد بھی کورونا کا شکار

-

- Advertisment -

پاکستان کے مشہور گلوکار اور میوزک بینڈ ‘پپو یار’کے سابق لیڈ گٹارسٹ سلمان احمد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

جمعے کی شام کو انہوں نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ دوستو! پہلے ایک بری خبر: ڈاکٹر ایبیلی کے مطابق میں کووڈ 19 کا شکار ہوں۔

اس سے قبل جمعے کو ہی اپنی ایک ٹویٹ میں سلمان احمد نے لکھا تھا کہ ‘دوستو! میں خود کو اپنی فیملی سے الگ کر رہا ہوں۔ نزلہ زکام جیسی علامات محسوس ہونے کے بعد میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔’

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اچھی خبر یہ ہے کہ مجھ میں ہلکے زکام جیسی علامات ہیں میں نے نیویارک میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، میں باقاعدگی سے ہاتھ دھو رہا ہوں، بھاپ لے رہا ہوں اور گرم مشروبات پی رہا ہوں۔ آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ۔’

سلمان احمد مشہور گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ پولیو کے خلاف عالمی مہم کا حصہ بھی ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی کئی مشہور شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں ان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ایسی شخصیات بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر دنیا میں اپنا مقام بنایا۔

چار مرتبہ برٹش اوپن سکواش کے مقابلے جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی اعظم خان 28 مارچ کو کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 95 برس تھی۔

27 مارچ کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور ان کے وزیر صحت میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس سے قبل 25 مارچ کو برطانیہ کے شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ ‘بے بی ڈول میں سونے دی’ گانے والی مشہور انڈین گلوکارہ کانیکا کپور بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

Cardi B Deletes Instagram After Social Media Backlash Over Her Historic Grammys Win

What was expected of her was the same thing that was expected of Lara Stone: to take a beautiful...

Offset Shares a Video of Cardi B Giving Birth to Baby Kulture

What was expected of her was the same thing that was expected of Lara Stone: to take a beautiful...

Jennifer Aniston’s Ex Justin Theroux Wishes Her Happy Birthday on Instagram

What was expected of her was the same thing that was expected of Lara Stone: to take a beautiful...

Lady Gaga and Cardi B Meet at the Grammys

What was expected of her was the same thing that was expected of Lara Stone: to take a beautiful...
- Advertisement -

Vampire Step-Dad – Invitation

What was expected of her was the same thing that was expected of Lara Stone: to take a beautiful...

Awkoder – Lovely Eyes

What was expected of her was the same thing that was expected of Lara Stone: to take a beautiful...

Must read

Lady Gaga and Cardi B Meet at the Grammys

What was expected of her was the same thing...
- Advertisement -

You might also likeRELATED
Recommended to you