جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 60 ہزار 200 افراد جان کی بازی ہار چکے اس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
مہلک کورونا وائرس کے باعث جہاں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، روس، بھارت، اٹلی و اسپین جیسے دولت مند اور مضبوط معیشت والے ممالک سب سے زیادہ متاثر ہیں، تو وہیں دنیا کے چند غریب ممالک آج بھی کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔
عالمی وبا سے محفوظ رہنے والے ان ممالک میں شامل مشرق وسطیٰ ملک یمن، افریقی ملک جنوبی سوڈان، لیسوتھو، کومروس اور ساؤ ٹوم اینڈ پرنسائپ جیسے غریب آیا۔